We Believe JesusFé, Esperança e Nova Vida

زبور 130

کتابِ مقدّس · urdu

← زبور 129 زبور زبور 131 →

1زیارت کا گیت۔

2اے رب، میری آواز سن! کان لگا کر میری التجاؤں پر دھیان دے!

3اے رب، اگر تُو ہمارے گناہوں کا حساب کرے تو کون قائم رہے گا؟ کوئی بھی نہیں!

4لیکن تجھ سے معافی حاصل ہوتی ہے تاکہ تیرا خوف مانا جائے۔

5مَیں رب کے انتظار میں ہوں، میری جان شدت سے انتظار کرتی ہے۔ مَیں اُس کے کلام سے اُمید رکھتا ہوں۔

6پہرے دار جس شدت سے پَو پھٹنے کے انتظار میں رہتے ہیں، میری جان اُس سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ، ہاں زیادہ شدت کے ساتھ رب کی منتظر رہتی ہے۔

7اے اسرائیل، رب کی راہ دیکھتا رہ! کیونکہ رب کے پاس شفقت اور فدیہ کا ٹھوس بندوبست ہے۔

8وہ اسرائیل کے تمام گناہوں کا فدیہ دے کر اُسے نجات دے گا۔

← زبور 129 زبور زبور 131 →

زبور 130 — urdu:

इंडियन रिवाइज्ड वर्जन (IRV) उर्दू - 2019किताबे-मुक़द्दसKitab-i Muqaddas