1داؤد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ طرز: گتّیت۔
2اپنے مخالفوں کے جواب میں تُو نے چھوٹے بچوں اور شیرخواروں کی زبان کو تیار کیا ہے تاکہ وہ تیری قوت سے دشمن اور کینہ پرور کو ختم کریں۔
3جب مَیں تیرے آسمان کا ملاحظہ کرتا ہوں جو تیری اُنگلیوں کا کام ہے، چاند اور ستاروں پر غور کرتا ہوں جن کو تُو نے اپنی اپنی جگہ پر قائم کیا
4تو انسان کون ہے کہ تُو اُسے یاد کرے یا آدم زاد کہ تُو اُس کا خیال رکھے؟
5تُو نے اُسے فرشتوں سے کچھ ہی کم بنایا،8:5 تُو نے … کچھ ہی کم بنایا: ایک اَور ممکنہ ترجمہ: تُو نے اُسے تھوڑی دیر کے لئے فرشتوں سے کم کر دیا (دیکھئے عِبر 2:7,9)۔ تُو نے اُسے جلال اور عزت کا تاج پہنایا۔
6تُو نے اُسے اپنے ہاتھوں کے کاموں پر مقرر کیا، سب کچھ اُس کے پاؤں کے نیچے کر دیا،
7خواہ بھیڑبکریاں ہوں خواہ گائےبَیل، جنگلی جانور،
8پرندے، مچھلیاں یا سمندری راہوں پر چلنے والے باقی تمام جانور۔
9اے رب ہمارے آقا، پوری دنیا میں تیرا نام کتنا شاندار ہے!