1جب قرعہ ڈالا گیا تو شمعون کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو دوسرا حصہ مل گیا۔ اُس کی زمین یہوداہ کے قبیلے کے علاقے کے درمیان تھی۔
2اُسے یہ شہر مل گئے: بیرسبع (سبع)، مولادہ،
3حصار سوعال، بالاہ، عضم،
4اِلتولد، بتول، حُرمہ،
5صِقلاج، بیت مرکبوت، حصار سوسہ،
6بیت لباؤت اور ساروحن۔ اِن شہروں کی تعداد 13 تھی۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
7اِن کے علاوہ یہ چار شہر بھی شمعون کے تھے: عین، رِمّون، عتر اور عسن۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
8اِن شہروں کے گرد و نواح کی تمام آبادیاں بعلات بیر یعنی نجب کے رامہ تک اُن کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔ یہ تھی شمعون اور اُس کے کنبوں کی ملکیت۔
9یہ جگہیں اِس لئے یہوداہ کے قبیلے کے علاقے سے لی گئیں کہ یہوداہ کا علاقہ اُس کے لئے بہت زیادہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ شمعون کا علاقہ یہوداہ کے بیچ میں ہے۔
10وہاں سے وہ مزید مشرق کی طرف بڑھتی ہوئی جات حِفر، عیت قاضین اور رِمّون سے ہو کر نیعہ کے پاس آئی۔
11زبولون کی شمالی اور مغربی سرحد حناتون میں سے گزرتی گزرتی وادیٔ اِفتاح ایل پر ختم ہوئی۔
12بارہ شہر اُن کے گرد و نواح کی آبادیوں سمیت زبولون کی ملکیت میں آئے جن میں قطات، نہلال، سِمرون، اِدالہ اور بیت لحم شامل تھے۔
13زبولون کے قبیلے کو یہی کچھ اُس کے کنبوں کے مطابق مل گیا۔
14جب قرعہ ڈالا گیا تو اِشکار کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو چوتھا حصہ مل گیا۔
15اُس کا علاقہ یزرعیل سے لے کر شمال کی طرف پھیل گیا۔ یہ شہر اُس میں شامل تھے: کسولوت، شونیم،
16حفاریم، شیون، اناخرت،
17ربیت، قِسیون، اِبض،
18ریمت، عین جنیم، عین حدّہ اور بیت فصیص۔
19شمال میں یہ سرحد تبور پہاڑ سے شروع ہوئی اور شخصومہ اور بیت شمس سے ہو کر دریائے یردن تک اُتر آئی۔ 16 شہر اُن کے گرد و نواح کی آبادیوں سمیت اِشکار کی ملکیت میں آئے۔
20اُسے یہ پورا علاقہ اُس کے کنبوں کے مطابق مل گیا۔
21جب قرعہ ڈالا گیا تو آشر کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو پانچواں حصہ مل گیا۔
22اُس کے علاقے میں یہ شہر شامل تھے: خِلقت، حلی، بطن، اَکشاف،
23المَلِک، عمعاد اور مِسال۔ اُس کی سرحد سمندر کے ساتھ ساتھ چلتی ہوئی کرمل کے پہاڑی سلسلے کے دامن میں سے گزری اور اُترتی اُترتی سیحور لِبنات تک پہنچی۔
24وہاں وہ مشرق میں بیت دجون کی طرف مُڑ کر زبولون کے علاقے تک پہنچی اور اُس کی مغربی سرحد کے ساتھ چلتی چلتی شمال میں وادیٔ اِفتاح ایل تک پہنچی۔ آگے بڑھتی ہوئی وہ بیت عِمق اور نعی ایل سے ہو کر شمال کی طرف مُڑی جہاں کابول تھا۔
25پھر وہ عِبرون، رحوب، حمون اور قاناہ سے ہو کر بڑے شہر صیدا تک پہنچی۔
26اِس کے بعد آشر کی سرحد رامہ کی طرف مُڑ کر فصیل دار شہر صور کے پاس آئی۔ وہاں وہ حوسہ کی طرف مُڑی اور چلتی چلتی اکزیب کے قریب سمندر پر ختم ہوئی۔
2722 شہر اُن کے گرد و نواح کی آبادیوں سمیت آشر کی ملکیت میں آئے۔ اِن میں عُمہ، افیق اور رحوب شامل تھے۔
28آشر کو اُس کے کنبوں کے مطابق یہی کچھ ملا۔
29جب قرعہ ڈالا گیا تو نفتالی کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو چھٹا حصہ مل گیا۔
30ذیل کے فصیل دار شہر نفتالی کی ملکیت میں آئے: صدّیم، صیر، حمّت، رقّت، کِنّرت،
31ادامہ، رامہ، حصور،
32قادس، اِدرعی، عین حصور،
33اِرون، مِجدل ایل، حُریم، بیت عنات اور بیت شمس۔ ایسے 19 شہر تھے۔ ہر شہر کے گرد و نواح کی آبادیاں بھی اُس کے ساتھ گنی جاتی تھیں۔
34نفتالی کو یہی کچھ اُس کے کنبوں کے مطابق ملا۔
35جب قرعہ ڈالا گیا تو دان کے قبیلے اور اُس کے کنبوں کو ساتواں حصہ ملا۔
36اُس کے علاقے میں یہ شہر شامل تھے: صُرعہ، اِستال، عیرشمس،
37شعلبّین، ایالون، اِتلاہ،
38ایلون، تِمنت، عقرون،
39اِلتقِہ، جِبّتون، بعلات،
40یہود، بنی برق، جات رِمّون،
41مے یرقون اور رقون اُس علاقے سمیت جو یافا کے مقابل ہے۔
42افسوس، دان کا قبیلہ اپنے اِس علاقے پر قبضہ کرنے میں کامیاب نہ ہوا، اِس لئے اُس کے مردوں نے لشم شہر پر حملہ کر کے اُس پر فتح پائی اور اُس کے باشندوں کو تلوار سے مار ڈالا۔ پھر وہ خود وہاں آباد ہوئے۔ اُس وقت لشم شہر کا نام دان میں تبدیل ہوا۔ (دان اُن کے قبیلے کا باپ تھا۔)
43لیکن یشوع کے زمانے میں دان کے قبیلے کو اُس کے کنبوں کے مطابق مذکورہ تمام شہر اور اُن کے گرد و نواح کی آبادیاں مل گئیں۔
44پورے ملک کو تقسیم کرنے کے بعد اسرائیلیوں نے یشوع بن نون کو بھی اپنے درمیان کچھ موروثی زمین دے دی۔
45رب کے حکم پر اُنہوں نے اُسے افرائیم کا شہر تِمنت سِرح دے دیا۔ یشوع نے خود اِس کی درخواست کی تھی۔ وہاں جا کر اُس نے شہر کو از سرِ نو تعمیر کیا اور اُس میں آباد ہوا۔
46غرض یہ وہ تمام زمینیں ہیں جو اِلی عزر امام، یشوع بن نون اور قبیلوں کے آبائی گھرانوں کے سربراہوں نے سَیلا میں ملاقات کے خیمے کے دروازے پر قرعہ ڈال کر تقسیم کی تھیں۔ یوں تقسیم کرنے کا یہ کام مکمل ہوا۔