We Believe JesusFé, Esperança e Nova Vida

ایوب 25

کتابِ مقدّس · urdu

← ایوب 24 ایوب ایوب 26 →

1پھر بِلدد سوخی نے جواب دے کر کہا،

2”اللہ کی حکومت دہشت ناک ہے۔ وہی اپنی بلندیوں پر سلامتی قائم رکھتا ہے۔

3کیا کوئی اُس کے دستوں کی تعداد گن سکتا ہے؟ اُس کا نور کس پر نہیں چمکتا؟

4تو پھر انسان اللہ کے سامنے کس طرح راست باز ٹھہر سکتا ہے؟ جو عورت سے پیدا ہوا وہ کس طرح پاک صاف ثابت ہو سکتا ہے؟

5اُس کی نظر میں نہ چاند پُرنور ہے، نہ ستارے پاک ہیں۔

6تو پھر انسان کس طرح پاک ٹھہر سکتا ہے جو کیڑا ہی ہے؟ آدم زاد تو مکوڑا ہی ہے۔“

← ایوب 24 ایوب ایوب 26 →

ایوب 25 — urdu:

इंडियन रिवाइज्ड वर्जन (IRV) उर्दू - 2019किताबे-मुक़द्दसKitab-i Muqaddas