1قوم کے بزرگ یروشلم میں آباد ہوئے تھے۔ فیصلہ کیا گیا کہ باقی لوگوں کے ہر دسویں خاندان کو مُقدّس شہر یروشلم میں بسنا ہے۔ یہ خاندان قرعہ ڈال کر مقرر کئے گئے۔ باقی خاندانوں کو اُن کی مقامی جگہوں میں رہنے کی اجازت تھی۔
2لیکن جتنے لوگ اپنی خوشی سے یروشلم جا بسے اُنہیں دوسروں نے مبارک باد دی۔
3ذیل میں صوبے کے اُن بزرگوں کی فہرست ہے جو یروشلم میں آباد ہوئے۔ (اکثر لوگ یہوداہ کے باقی شہروں اور دیہات میں اپنی موروثی زمین پر بستے تھے۔ اِن میں عام اسرائیلی، امام، لاوی، رب کے گھر کے خدمت گار اور سلیمان کے خادموں کی اولاد شامل تھے۔
4لیکن یہوداہ اور بن یمین کے چند ایک لوگ یروشلم میں جا بسے۔)
5سِلونی کے خاندان کا معسیاہ بن باروک بن کُل حوزہ بن حزایاہ بن عدایاہ بن یویریب بن زکریاہ۔
6فارص کے خاندان کے 468 اثر و رسوخ رکھنے والے آدمی اپنے خاندانوں سمیت یروشلم میں رہائش پذیر تھے۔
7بن یمین کا قبیلہ:
8سَلّو کے ساتھ جبّی اور سلّی تھے۔ کُل 928 آدمی تھے۔
9اِن پر یوایل بن زِکری مقرر تھا جبکہ یہوداہ بن سنوآہ شہر کی انتظامیہ میں دوسرے نمبر پر آتا تھا۔
10یروشلم میں ذیل کے امام رہتے تھے۔
11اور سرایاہ بن خِلقیاہ بن مسُلّام بن صدوق بن مِرایوت بن اخی طوب۔ سرایاہ اللہ کے گھر کا منتظم تھا۔
12اِن اماموں کے 822 بھائی رب کے گھر میں خدمت کرتے تھے۔
13اُس کے ساتھ 242 بھائی تھے جو اپنے اپنے خاندانوں کے سرپرست تھے۔
14اُس کے ساتھ 128 اثر و رسوخ رکھنے والے بھائی تھے۔ زبدی ایل بن ہجدولیم اُن کا انچارج تھا۔
15ذیل کے لاوی یروشلم میں رہائش پذیر تھے۔ سمعیاہ بن حسوب بن عزری قام بن حسبیاہ بن بُنی،
16نیز سبّتی اور یوزبد جو اللہ کے گھر سے باہر کے کام پر مقرر تھے،
17نیز شکرگزاری کا راہنما متنیاہ بن میکا بن زبدی بن آسف تھا جو دعا کرتے وقت حمد و ثنا کی راہنمائی کرتا تھا،
18لاویوں کے کُل 284 مرد مُقدّس شہر میں رہتے تھے۔
19رب کے گھر کے دربانوں کے درجِ ذیل مرد یروشلم میں رہتے تھے۔
20قوم کے باقی لوگ، امام اور لاوی یروشلم سے باہر یہوداہ کے دوسرے شہروں میں آباد تھے۔ ہر ایک اپنی آبائی زمین پر رہتا تھا۔
21رب کے گھر کے خدمت گار عوفل پہاڑی پر بستے تھے۔ ضیحا اور جِسفا اُن پر مقرر تھے۔
22یروشلم میں رہنے والے لاویوں کا نگران عُزّی بن بانی بن حسبیاہ بن متنیاہ بن میکا تھا۔ وہ آسف کے خاندان کا تھا، اُس خاندان کا جس کے گلوکار اللہ کے گھر میں خدمت کرتے تھے۔
23بادشاہ نے مقرر کیا تھا کہ آسف کے خاندان کے کن کن آدمیوں کو کس کس دن رب کے گھر میں گیت گانے کی خدمت کرنی ہے۔
24فتحیاہ بن مشیزب ایل اسرائیلی معاملوں میں فارس کے بادشاہ کی نمائندگی کرتا تھا۔ وہ زارح بن یہوداہ کے خاندان کا تھا۔
25یہوداہ کے قبیلے کے افراد ذیل کے شہروں میں آباد تھے۔
26یشوع، مولادہ، بیت فلط،
27حصار سوعال، بیرسبع گرد و نواح کی آبادیوں سمیت،
28صِقلاج، مکوناہ گرد و نواح کی آبادیوں سمیت،
29عین رِمّون، صُرعہ، یرموت،
30زنوح، عدُلام گرد و نواح کی حویلیوں سمیت، لکیس گرد و نواح کے کھیتوں سمیت اور عزیقہ گرد و نواح کی آبادیوں سمیت۔ غرض، وہ جنوب میں بیرسبع سے لے کر شمال میں وادیٔ ہنوم تک آباد تھے۔
31بن یمین کے قبیلے کی رہائش ذیل کے مقاموں میں تھی۔
32عنتوت، نوب، عننیاہ،
33حصور، رامہ، جِتّیم،
34حادید، ضبوعیم، نبلّاط،
35لُود، اونو اور کاری گروں کی وادی۔
36لاوی قبیلے کے کچھ خاندان جو پہلے یہوداہ میں رہتے تھے اب بن یمین کے قبائلی علاقے میں آباد ہوئے۔